کورونا وائرس کے بعد عامر خان نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کر دیا، حیران کن خبر آ گئی

کورونا وائرس کے بعد عامر خان نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کر دیا، حیران کن خبر آ گئی


کورونا وائرس کے بعد عامر خان نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کر دیا، حیران …

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کورونا وائرس کے باعث جولائی میں باکسنگ رنگ میں واپسی کا ارادہ موخر کر دیا ہے اور اس کیساتھ ہی ریٹائرمنٹ پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کے سبب ان کی باکسنگ میں واپسی کا کوئی امکان نہیں اور موجودہ حالات میں وہ سنجیدگی سے ریٹائرمنٹ پر غور کررہے ہیں۔ عامر خان نے گزشتہ برس جولائی میں سعودی عرب میں آسٹریلوی حریف بلی ڈب سے فائٹ کی تھی جسے چوتھے راﺅنڈ میں روک دیا گیا تھا۔کورونا وائرس کی وباءپوری دنیا میں پھیلنے کے بعد مخیر حضرات کیساتھ ساتھ کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی موذی وائرس کیخلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف ہیں جبکہ عامر خان نے بھی لندن میں موجود اپنا شادی ہال پیش کیا۔ 

اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان میں لاک ڈاﺅن کے باعث متاثر ہونے والے غریبوں میں بنیادی ضرورت کی اشیاءاور راشن تقسیم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں لاک ڈاﺅن کے باعث متاثر ہونے والے افراد کیلئے 4 کروڑ روپے عطیہ کر رہے ہیں اور عامر خان فاﺅنڈیشن لاک ڈاﺅن کے دوران غریبوں میں بنیادی ضرورت کی اشیاءاور راشن تقسیم کرے گی جبکہ انہوں نے اسلام آباد میں موجود اپنی باکسنگ اکیڈمی کو بھی قرنطینہ سینٹر بنانے کیلئے پیشکش بھی کی۔

مزید : کھیل /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے