کورونا وائرس کے بعد ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ، مداحوں کیلئے افسوسناک خبر

کورونا وائرس کے بعد ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ، مداحوں کیلئے افسوسناک خبر


کورونا وائرس کے بعد ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ، مداحوں کیلئے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ آسٹریلوی فٹ بال اور رگبی ٹورنامنٹ سے متصادم ہو گیا ہے تاہم اس کے باوجود منتظمین پرامیدہیں کہ اکتوبر میں شروع ہونے والے کرکٹ کے میگا ایونٹ کو شائقین کی بھرپور توجہ حاصل ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین سپورٹس کیلنڈر میں شامل 15 ٹورنامنٹس کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں کسی نہ کسی طور متاثر ہوئے ہیں اور بالخصوص عوام میں بے پناہ مقبول فٹ بال اور رگبی ایونٹس ملتوی ہوئے،اب دوبارہ انعقاد ہوا تو ان کا شیڈول اکتوبر میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے متصادم ہو جائے گا جس کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فٹ بال اور رگبی کی وجہ سے کرکٹ مقابلوں میں کمی آئے گی۔

ٹی 20 ورلڈکپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ نک ہوکلے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بورڈ اور عوام سب اس بات سے اچھی طرح آگاہ ہیں کہ آسٹریلیا میں کرکٹ کا اگلا میگا ایونٹ ایک دہائی بعد آ سکتا ہے اور شائقین کرکٹ سے بے پناہ لگاﺅ رکھتے ہیں جبکہ ٹی 20 ویسے بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول فارمیٹ ہے اور نشریاتی لحاظ سے اس طرز کی کرکٹ سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شائقین نے ٹکٹوں کی خریداری میں بہت زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کیا، فٹ بال اور رگبی سے متصادم ہونے کے باوجود پوری امید ہے کہ کرکٹ کے میگا ایونٹ کو بھی بھرپور توجہ حاصل ہو گی، ورلڈکپ آسٹریلوی بورڈ اور کرکٹ کیلئے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے، اسی لئے فوری طور پر جلد بازی میں کوئی فیصلہ کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے، امید ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والا بحران ختم اور ایونٹ پلان کے مطابق ہوگا۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے