کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز، کویت کا 20 روز تک مکمل کرفیو کا اعلان

کویت کا 20 روز تک مکمل کرفیو کا اعلان


کویت کی حکومت نے کورونا وائرس کے تیزی سے رپورٹ ہوتے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں دس روز تک مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کے وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ کرفیو کا اطلاق اتوار 10 مئی کی شام چار بجے سے تیس مئی تک ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کرفیو کا فیصلہ کرونا کے نئے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ عوام گھروں پر رہیں اور وائرس کم سے کم پھیلے۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کرفیو سے متعلق مزید اعلانات جلد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کویت نے 20 اپریل سے ملک بھر میں 16 گھنٹے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا بعد ازاں اس کا دورانیہ مزید بڑھایا گیا البتہ اس دوران شام چار سے رات 8 بجے تک چند محکموں اور اداروں کو کام کرنے کی اجازت تھی۔

واضح رہے کہ کویت میں کورونا کے 641 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 7 ہزار 208 تک پہنچ گئی جبکہ اموات کی تعداد 47 تک پہنچ گئی۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے