کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا

کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا


کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق اعدادو شمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ وبا سےمتعلق ڈیٹاکمانڈاینڈکنٹرول سینٹرجاری کرے گا۔وزیراعظم عمران خان نےصوبوں کوڈیٹاکمانڈاینڈ کنٹرول سینٹرسےشیئرکرنےکی ہدایت کرتے ہوئے واضح ہدایت دی کہ کورونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں۔ وبا سے متعلق کوئی بھی معلومات چھپانا قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الحمد للہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پریشان کن نہیں، حکومتی اقدامات اور تمام اداروں کی محنت سے کنٹرول میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 14 اپریل تک اسی طرح کی پابندیاں جاری رکھی جائیں گی، اس کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ کے فیصلے کریں گے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے