کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے آپ کس حد تک مطمئن ہیں؟ تازہ سروے میں پاکستانیوں نے جواب دے دیا

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے آپ کس حد تک مطمئن ہیں؟ تازہ سروے میں پاکستانیوں نے جواب دے دیا


کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے آپ کس حد تک مطمئن …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گیلپ پاکستان کی جانب سے کرائے گئے تازہ سروے میں پاکستانیوں کی اکثریت نے کورونا کے خلاف جنگ میں صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق 78 فیصد پاکستانیوں نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

گیلپ  سروے میں  خیبر پختونخوا کے 90 فیصد لوگوں نے اپنی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ پنجاب کے 79 فیصد لوگوں نے بزدار حکومت کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا جبکہ سندھ کے 78 فیصد لوگوں نے مراد علی شاہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ سروے میں سب سے کم ریٹنگ بلوچستان حکومت کی رہی جہاں صرف 45 فیصد لوگوں نے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

گیلپ سروے میں 60 فیصد لوگ ایسے تھے جنہوں نے صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے مکمل اطمینان کا اظہار کیا جبکہ 18 فیصد نے حکومتوں کے اقدامات کو کسی حد تک تسلی بخش قرار دیا۔ سروے میں 5 فیصد لوگوں نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا جبکہ 11 فیصد لوگوں نے صوبائی حکومتوں پر اظہار عدم اطمینان کیا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے