کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ، پریشان کن اعداد و شمار سامنے آگئے

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ، پریشان کن اعداد و شمار سامنے آگئے


کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ، پریشان کن اعداد و شمار …

 نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے، یہ وبا اب تک دنیا کے ہر کونے کو اپنی لپیٹ میں لے کر ہزاروں انسانی زندگیوں کے چراغ گل کرچکی ہے لیکن پھر بھی یہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔

ورلڈ او میٹرز کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد8 لاکھ 76 ہزار 348 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 43 ہزار 521 ہوگئی ہے۔  کورونا کی وبا کا تاحال کوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا لیکن اس کے باوجود طبی عملے کی کوششوں کے باعث دنیا بھر میں ایک لاکھ 84 ہزار 965 افراد اس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مجموعی طور پر دنیا میں 2 لاکھ 28 ہزار 486 کیسز ایسے ہیں جنہیں کلوزڈ قرار دیا جارہا ہے، ان میں 81 فیصد لوگ وہ ہیں جو صحتیاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ اموات کی شرح بڑھ کر 19 فیصد ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا شروع ہوئی تو چین میں اموات کی شرح 2 سے 3 فیصد تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ ہوتا چلا  جارہا ہے۔ منگل کے روز اموات کی شرح 18 فیصد تھی لیکن ایک دن بعد ہی یہ بڑھ کر 19 فیصد ہوگئی ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /بین الاقوامی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے