کورونا وائرس کے وار، ڈالر کی قیمت میں اتنا اضافہ ہو گیا کہ جان کر شہری پریشان ہو جائیں گے

کورونا وائرس کے وار، ڈالر کی قیمت میں اتنا اضافہ ہو گیا کہ جان کر شہری پریشان ہو جائیں گے


کورونا وائرس کے وار، ڈالر کی قیمت میں اتنا اضافہ ہو گیا کہ جان کر شہری پریشان …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور اب تک متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 8 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم اس کے اثرات پاکستان معیشت پر بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 90 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 163 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی اور کورونا وائرس کے باعث سرمایہ دار پاکستان میں سے اپنا پیسہ آہستہ آہستہ نکال رہے ہیں جس کے باعث ڈالر مہنگا ہو رہاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی ہے ، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 27 ہزار 228کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور 100 انڈیکس میں 458 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد انڈیکس 27 ہزار 687 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ معاشی پیکج اور شرح سود میں کمی کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جس کے باعث آج پورے دن میں ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی توقع کی جارہی ہے ۔

مزید : بزنس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے