کورونا وائرس کے پھیلائو کا خدشہ، لاہور شہر کے12علاقے سیل

کورونا وائرس کے پھیلائو کا خدشہ، لاہور شہر کے12علاقے سیل


کورونا وائرس کے پھیلائو کا خدشہ، لاہور شہر کے12علاقے سیل

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے12 علاقوں کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے بیگم کوٹ، شاہدرہ، رستم پارک، گلشن راوی، مغلپورہ، ریلوے کالونی، سمال انڈسٹری ہائوسنگ سوسائٹی گوہاوا ویلیج بیدیاں روڈ کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیل کیے گئے علاقوں سے کورونا کے 66 مریض سامنے آئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں مشتبہ مریضوں کی تعداد574 ہے۔ لاہور کے سیل کیے گئے علاقوں میں لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1000 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ پنجاب کی مختلف جیلوں میں موجود 58 قیدی بھی کوروناوائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے