کورونا وائرس کے پیش نظر فری پبلک ٹرانسپورٹ کا اعلان

لندن کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کورونا وائرس کے پیش نظر عارضی بنیادوں پر مفت سفری سہولیات کا اعلان کردیا۔


لندن کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کورونا وائرس کے پیش نظر عارضی بنیادوں پر مفت سفری سہولیات کا اعلان کردیا۔

لندن میں اس وقت کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ ہے اور لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

لندن سمیت برطانیہ بھر میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے، تاہم اس کے باوجود زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہیں۔

لندن میں محدود پیمانے پر پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جا رہی ہے تاہم اب اس میں بھی مزید سختیاں کردی گئیں۔

 

برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق لندن کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے آئندہ ہفتے سے مفت سفری سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی جہاں مفت سفری سہولیات فراہم کرے گی، وہیں عوامی بسز میں سفر کرنے والوں کو خصوصی ہدایات کی گئی ہیں۔

مفت عوامی بسز میں سفر کرنے والے افراد اب بسز کے درمیانی دروازے کو ہی استعمال کریں گے اور بسز کے پہلے دروازے اس دوران بند رہیں گے جب کہ لوگوں کو بھی ایک دوسرے سے دوری پر بیٹھنا ہوگا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ لندن میں عوامی بسز چلانے والے کم سے کم 20 ڈرائیورز کی کورونا سے ہلاکت ہوچکی ہے، تاہم اس کے باوجود ٹرانسپورٹ کو چلایا جا رہا ہے۔

لندن کے میئر صادق خان نے کچھ دن قبل اپنی ٹوئٹ میں ڈرائیوروں کی موت پر افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ 8 ہزار 692 کیسز سامنے آچکے ہیں، جبکہ اس وائرس سے 14ہزار 576 افراد اپنی جان بھی گنوا چکے ہیں۔

دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے تاحال 21 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے