کورونا وائرس: یورپی یونین کی اٹلی سے معذرت، بڑااعتراف بھی کرلیا

یورپین کمیشن


صدر یورپین کمیشن نے اٹلی سے معذرت کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ یورپی یونین نے بروقت اٹلی کی مدد نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے چین کے بعد سب سے زیادہ اٹلی کو متاثر کیا تھا جہاں روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں اموات ہورہی تھیں۔

اٹلی کے سنگین حالات پر یورپی ممالک نے بھی کوئی امداد نہیں کی جس کا اب صدر یورپین کمیشن نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ ہم اس وبا کے حوالے سے سچ کا سامنا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ جان لیوا وبا کے ابتدائی دنوں میں اٹلی کو مدد کی سخت ضرورت تھی لیکن ایسی صورتحال کےلیے کوئی بھی تیار نہیں تھا۔

دوسری جانب اطالوی وزیر اعظم نے کہا کہ یورپ کی جانب سے سچ تسلیم کرنے اور معذارت کا اظہار اہم ہے.

واضح رہے کہ اٹلی میں تاحال کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ وبا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہزار 170 ہوگئی ہے۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے