کورونا: پاکستان میں کیسز کی تعداد تین ہزار سے بڑھ گئی، 50 ہلاک،دنیابھر میں 12 لاکھ سے زائد افراد متاثر،ہلاکتیں 65 ہزار سے زائد ریکارڈ

کورونا: پاکستان میں کیسز کی تعداد تین ہزار سے بڑھ گئی، 50 ہلاک،دنیابھر میں 12 لاکھ سے زائد افراد متاثر،ہلاکتیں 65 ہزار سے زائد ریکارڈ


کورونا: پاکستان میں کیسز کی تعداد تین ہزار سے بڑھ گئی، 50 ہلاک،دنیابھر میں 12 …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد3277 ہو گئی ہے جب کہ50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 65 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران397 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں اس وقت1493، سندھ 881 اور خیبرپختونخوا405 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔صوبہ بلوچستان میں191 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں82 کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں210 اور آزاد کشمیر میں 15 کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کا انداراج کیا جا چکا ہے۔ پاکستان میں مجموعی طورپر کورونا کے 257 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے سبب سندھ میں 15، پنجاب15، خیبرپختونخوا16، بلوچستان1 اور گلگت بلتستان میں3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے61 فیصد مریض بیرون ملک سے آئے اور39 فیصد مقامی ہیں۔

ملک بھر میں 462 ہسپتالوں میں آئی سولیشن کی سہولت موجود ہے جن میں 7295 بیڈز موجود ہیں۔ اس وقت تک 323 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں17879 مریضوں کو رکھا گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق آٹھ ہزار 493 افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کرنے کے لیے جزوی لاک ڈاو¿ن کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 65 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مزید 5476 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 65 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث اب تک اٹلی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں جہاں مرنے والوں کی تعداد 15362 ہے جب کہ دوسرا نمبر سپین کا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 12418 ، تیسرے نمبر پر امریکا ہے جہاں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8454 تک پہنچ چکی ہے۔امریکا میں اب تک کورونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ اٹلی اور سپین میں کیسز کی تعداد سوا لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 90 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ وائرس سے اب تک 7560 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، برطانیہ میں بھی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

دنیا کی دیگر ممالک میں بھی ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ایران میں اب تک وائرس سے 3,452 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ بیلجیم میں 1,283، ہالینڈ 1,651، سوئٹزرلینڈ 666، سعودی عرب میں 29 اور بھارت میں 99 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے