کورونا کیخلاف جنگ کے دوران ڈیرہ غازی خان سے اچھی خبرآگئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کردیا

کورونا کیخلاف جنگ کے دوران ڈیرہ غازی خان سے اچھی خبرآگئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کردیا


کورونا کیخلاف جنگ کے دوران ڈیرہ غازی خان سے اچھی خبرآگئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کیخلاف جنگ کے دوران ڈیرہ غازی سے اچھی خبرآگئی اور قرنطینہ سے کورونا وائرس کے 175 مریض مکمل صحتیابی کے بعد گھر روانہ ہوگئے ۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بتایاکہ ’ جب پاکستان کورونا کیخلاف لڑرہاہے تو ڈی جی خان سے اچھی خبرآگئی، 175زائرین جن کا پہلے ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا، ان سمیت 755زائرین تندرست ہوکر گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں، اب صرف ڈی جی خان قرنطینہ میں 74زائرین موجود ہیں، جن کی ہرممکن نگہداشت کی جارہی ہے ‘۔

ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ مقامی انتظامیہ، پولیس اور طبی عملہ اس مشکل میں زائرین کی بہترین طریقے سے نگہداشت کرنے پر داد کے مستحق ہیں، ہم ایک لچکدار قوم ہیں اور انشاءاللہ اتحاد سے ہی اس مشکل سے لڑیں گے ۔

ان کی اس ٹوئیٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ’’زندہ باد ،انشاءاللہ پاکستان جیتے گا، کورونا کے خلاف اور عثمان بزدار صاحب کی کاوشیں یاد رکھی جائیں گی کہ کسطرح ایک سی ایم نے بغیر میڈیا کی سپورٹ کے کورونا کو شکست دی‘۔

سخاوت نے لکھا کہ’ اچھی خبر ہے‘‘

ایک اور صاحب نے لکھا ’اللہ پاک سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ..!!‘

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے