کورونا کےساتھ ساتھ اِِن چیلنجز پربھی پورااتریں گے ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو تسلی دے دی

کورونا کےساتھ ساتھ اِِن چیلنجز پربھی پورااتریں گے ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو تسلی دے دی


کورونا کےساتھ ساتھ اِِن چیلنجز پربھی پورااتریں گے ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہےکہ کورونا کیساتھ ڈینگی،گندم خریداری مہم،رمضان المبارک کے انتظامات سمیت دیگر تمام چیلنجز پرپورااتریں گے،مستحق اورنادار افراد کی کفالت کا فریضہ نبھانا چاہتے ہیں،نادار اورضرورت مند افراد کی کڑے وقت میں دیکھ بھال حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا ایک ہی دن میں بھکر کے بعد فیصل آبادکا بھی دورہ ، زرعی یونیورسٹی میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا اور خود نادار مرد و خواتین کو راشن کے تھیلے دیئے، وزیراعلیٰ نےکمزوراور  ضعیف افرادکوراشن کے تھیلے اُن کے گھر پہنچانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ایوب ریسرچ سینٹر کے کمیٹی روم میں فیصل آباد کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام کررہی ہے،حکومتی اقدامات عوام کے تحفظ کیلئے ہیں،عوام کا فرض ہے کہ وہ حکومتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں،گھروں میں ر ہنے سے ہی کوروناسے بچاجاسکتا ہے،انتظامیہ،پولیس اور ڈاکٹروں نے موجودہ حالات میں فرض شناسی کا مظاہرہ کیا ہے اور حکومت کی کامیاب آگاہی مہم کی وجہ سے دیہات کے لوگ بھی ماسک استعمال کررہے ہیں، پنجاب میں ابتک کورونا 43ہزارسے زائد ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور ہر ڈویژن میں ٹیسٹ کرنے کی استعداد کار بڑھائیں گے، مشکل وقت میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کیساتھ ڈینگی،گندم خریداری مہم،رمضان المبارک کے انتظامات سمیت دیگر تمام چیلنجز پرپورااتریں گے،عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو فیصل آباد ڈویژن میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصل آباد میں کورونا کے 95کنفرم مریض ہیں 7صحت یاب ہوکرگھر جا چکے ہیں۔ کورونا مریضوں میں 71فیصد معمر افراد80 فیصد مرد مریض شامل ہیں۔فیصل آباد میں 98ہزار ماسک اور 10ہزار میڈیکل گاؤن کے علاوہ دیگر طبی سامان بھی موجود ہے۔فیصل آباد کے مخیر حضرات کی جانب سے پنجاب حکومت کو ایک لاکھ گلوز کا عطیہ دیاگیا۔کاروباری شخصیت کی جانب سے چیف منسٹر فنڈبرائے کورونا کنٹرول کیلئے چیک بھی دیاگیا۔اجلاس میں صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد،چوہدری ظہیر الدین،اجمل چیمہ،ارکین قومی وصوبائی اسمبلی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن و انفراسٹرکچر،ڈی جی پی ڈی ایم اے،کمشنر، آر پی او اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے