کورونا کے باعث ایشیاءکپ کا انعقاد بھی خطرے میں،یہ کب شیڈول ہے اور احسان مانی کا اس حوالے سے کیا کہنا ہے؟ شائقین کیلئے خبر آ گئی

کورونا کے باعث ایشیاءکپ کا انعقاد بھی خطرے میں،یہ کب شیڈول ہے اور احسان مانی کا اس حوالے سے کیا کہنا ہے؟ شائقین کیلئے خبر آ گئی


کورونا کے باعث ایشیاءکپ کا انعقاد بھی خطرے میں،یہ کب شیڈول ہے اور احسان مانی …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے باعث ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیاءکپ کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ستمبر میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایونٹ پر خدشات کے بادل مزید گہرے ہونے لگے، ایک بھارتی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ایشیاءکپ کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، ابھی غیر یقینی صورتحال ہے اور پوری دنیا میں اسی طرح کے حالات ہیں، کوئی نہیں جانتا کہ ستمبر میں حالات کیسے ہوں گے، فی الحال کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا،یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایک ماہ میں حالات میں بہتری آنے لگے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ رواں سال پاکستان کی میزبانی میں ہونا ہے، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد وینیو کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ اے سی سی اجلاس میں کیا جانا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام امور تعطل کا شکار ہوگئے۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے