کورونا کے باعث ضمانت پر رہا کئے گئے ملزم کا گرفتاری دینے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع

کورونا کے باعث ضمانت پر رہا کئے گئے ملزم کا گرفتاری دینے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع


کورونا کے باعث ضمانت پر رہا کئے گئے ملزم کا گرفتاری دینے کیلئے اسلام …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کے باعث ضمانت پر رہاکئے گئے ملزم نے گرفتاری دینے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

ملزم وقار احمد کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے 20 مارچ کو کورونا کی وجہ سے ضمانت منظور کی،سپریم کورٹ نے 7 اپریل کو ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم قراردیا ،سپریم کورٹ نے مجھے دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سرنڈر کرنا چاہتاہوں ۔

عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ کے ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے پر عملدرآمدضروری ہے ،ضروری ہے کہ درخواست گزار سرنڈرکرکے دوبارہ گرفتاری دے ،عدالت نے کہاکہ دوبارہ گرفتاری کے بعد ملزم ضمانت بعدازگرفتاری کی نئی درخواست دائر کرسکتا ہے ،چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے