کورونا کے خطرات کے پیش نظر ترک پارلیمنٹ میں کونسا اہم قانون پاس؟ عالمی دنیا کی نظروں کا مرکز

ترک پارلیمنٹ


کورونا کے خطرات کے پیش نظر ترک پارلیمنٹ میں قیدیوں کی رہائی کا قانون پاس ہو گیا، قانون میں قیدیوں کی مختلف کیٹگریز بنائی گئی ہیں، عمررسیدہ افراد اور خواتین قیدیوں سمیت دیگر مجرموں کو رہائی کا پروانہ ملے گا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ترکی نے قیدیوں کی حفاظت کے لئے اقدامات اٹھانے کی ٹھان لی، ترک پارلیمان میں قیدیوں کی رہائی کا قانون پاس کر لیا گیا۔

قانون کے مطابق عمررسیدہ اور خواتین قیدیوں سمیت دیگر مجرموں کو رہائی کا پروانہ ملے گا اور ابتدائی طور پر پنتالیس ہزار قیدیوں کو ملک کی مختلف جیلوں سے رہا کیا جائے گا۔

قانون سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد نوے ہزار ہو سکتی ہے تاہم ان میں دہشت گردی، قتل اور منشیات فروشی کے مجرم شامل نہیں ہیں۔

ترکی میں کورونا کے اکسٹھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ترکی کی مختلف جیلوں میں تین قیدی کورونا وائرس کے سبب جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے سبب قیدیوں کی رہائی کا قانون لایا گیا ہے۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے