کورونا کے خلاف جنگ کے فاتح چین نے دنیا کو اب تک کتنے ارب ڈالر کا طبی سامان بیچ دیا؟ جان کر یقین نہ آئے

کورونا کے خلاف جنگ کے فاتح چین نے دنیا کو اب تک کتنے ارب ڈالر کا طبی سامان بیچ دیا؟ جان کر یقین نہ آئے


کورونا کے خلاف جنگ کے فاتح چین نے دنیا کو اب تک کتنے ارب ڈالر کا طبی سامان بیچ …

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں کورونا کے خلاف جنگ جاری ہے جس کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے پروڈکشن کا عمل رکا ہوا ہے۔ دوسری جانب چین اس جنگ میں فاتح بن کر ابھرا ہے اور اب پوری دنیا کو کورونا کے خلاف جنگ کیلئے اسلحہ (طبی آلات) فراہم کر رہا ہے۔

چینی حکام کا  کہنا ہے کہ چین کی جانب سے یکم مارچ سےاب تک دنیا کے50ملکوں کوتقریباً4ارب ماسک فروخت کیے جاچکے ہیں۔ چین نےیکم مارچ سےاب تک 3کروڑ75لاکھ حفاظتی لباس دنیا کو فروخت کیے ہیں۔

چینی حکام کے مطابق  یکم مارچ سے اب تک  16 ہزار  وینٹی لیٹرزدنیاکےمختلف ملکوں کوفروخت کیےگئے ہیں جبکہ دنیا بھر  کومارچ سےاب تک 28 لاکھ کوروناٹیسٹنگ کٹس فروخت کی جاچکی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ چین کی  دنیاکے 50 ملکوں کومیڈیکل ایکسپورٹ ایک ارب 4 کروڑ ڈالرز رہی۔

مزید : بین الاقوامی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے