کورونا کے صحتیاب مریضوں کو سفر کیلئے اجازت نامہ لینا ہوگا

کورونا کے صحتیاب مریضوں کو سفر کیلئے اجازت نامہ لینا ہوگا


کورونا کے صحتیاب مریضوں کو سفر کیلئے اجازت نامہ لینا ہوگا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلائو  روکنے کیلئے بڑا اقدام کرتے ہوئے وبا سے صحتیاب مریضوں کو سفر کیلئے خصوصی اجازت نامہ لینے کا پابند بنایا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے صحتیاب مریض سفر کیلئے خصوصی اجازت نامہ لیں گے۔ مراسلے کے مطابق ملک بھر کے صحتیاب مریضوں کوپنجاب میں داخلے کیلئے اجازت نامہ لینا ہو گا جب کہ صحتیاب مریضوں کودیگرصوبوں کے سفرکیلئے بھی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

پنجاب کے قرنطینہ سینٹرزسے فارغ ہوکر دیگرصوبے جانے والوں کیلئے اجازت نامہ لازمی قرار دیا گیا ہے، اسی طرح دیگرصوبوں میں قرنطینہ سے ڈسچارج مریض کو بھی اجازت کے بغیر نہیں آنے دیاجائےگا۔صحتیاب مریض متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے اجازت لے کرصوبوں کاسفرکرسکیں گے جس کے بعد دیگر صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے صحتیاب مریض پنجاب آسکیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے