کورونا کے وار ایدھی انتظامیہ نے ایمبولنس سروس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی

mobile logo


کورونا کے وار، ایدھی انتظامیہ نے ایمبولنس سروس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی

لاڑکانہ (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کے دوران ایدھی ایمبولنس سروس کو راستہ نہ دینے اور ڈرائیوروں کو مبینہ طور پر زدوکوب کرنے کے واقعات کے بعد لاڑکانہ میں ایدھی انتظامیہ نے ایمبولنس سروس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی۔

ایدھی سینٹر لاڑکانہ کے انچارج محمد سلیم کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال لانے اور لے جانے والی ایمبولنس کو ناکوں پر موجود پولیس اہلکار راستہ نہیں دیتے اور ڈرائیوروں کو زد و کوب بھی کرتے ہیں۔ محمد سلیم نے بتایا کہ مقامی پولیس افسران کو اس حوالے سے شکایت بھی کیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

اس ضمن میں ٹریفک پولیس کے انچارج وحید ابڑو کا کہنا ہے کہ ایدھی کی خالی ایمبولنسوں کو راستہ نہیں دیا جا رہا، مریضوں کو ہسپتال لے جانے والی ایمبولنسوں کو راستہ دیا جا رہا ہے جب کہ ایدھی فاو¿نڈیشن کے ڈرائیوروں کو زد و کوب کرنے والی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مزید :

علاقائیسندھلاڑکانہ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے