کورونا کے وار جاری ،پاکستان میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی، امریکہ میں حالات خراب، اموات میں ہوشربا اضافہ

کورونا کے وار جاری ،پاکستان میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی، امریکہ میں حالات خراب، اموات میں ہوشربا اضافہ


کورونا کے وار جاری ،پاکستان میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی، امریکہ میں حالات …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کے کسیز میں مزید اضافہ ہو تا چلا جارہا ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 190 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار 788 ہو گئی ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائر سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا وائرس سے مزید 2 ہزار 35 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد امریکا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں ایک روز میں 2 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2457 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 190 افراد میں کورونا کی نشاندہی ہوئی ہے تاہم اب تک 57 ہزار 836 ٹیسٹ ہو چکے ہیں ۔

وائرس کے باعث ملک میں 71 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 50 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم 762 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں سامنے آئے ہیں جہاں تعداد 2 ہزار 336 ہو گئی ہے ، سندھ میں 1214 ، خیبر پختون خواہ میں 656 ، بلوچستان میں 220 ، گلگت بلتستان میں 215 ، اسلام آباد میں 113 اور آزاد کشمیر میں 34 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

سب سے زیادہ اموات خیبر پختون خواہ میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 25 ہو گئی ہے ، پنجاب میں 19 ، سندھ میں 22 گلگت بلتستان میں تین، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک شخص وائرس کے باعث انتقال کر گیا ہے ۔

طیارہ چین سے امداد لے کر پاکستان پہنچ گیا

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پی آئی اے کا خصوصی جہاز چین سے طبی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا،سامان میں عطیہ میں ملے 50وینٹی لیٹرز بھی شامل ہیں، ترجمان کے مطابق سامان میں 68ہزار660میڈیکل اورایک لاکھ60ہزار نان میڈیکل ماسک شامل ہیں اس کے علاوہ 20ہزار320حفاظتی لباس، تھرمامیٹرز،گاگلزاور سینی ٹائزر بھی شامل ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عطیہ کردہ سامان این ڈی ایم اے کیلئے ہے۔

دنیا کی صورتحال

دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں اور وائرس کے کیسز کی تعداد 16 لاکھ 98 ہزار 626 ہو گئی ہے جبکہ اب تک پوری دنیا میں ایک لاکھ سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں تاہم تین لاکھ 76 ہزار سے زائد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں سامنے آئے ہیں جہاں تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث 18 ہزار 777 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں تاہم 29 ہزار سے زائد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2 ہزار 35 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد امریکا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں ایک روز میں 2 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

سپین میں اب تک ایک لاکھ 58 ہزار 273 کیسز ہو چکے ہیں اور 16 ہزار 81 افراد جان گنوا چکے ہیں تاہم 55 ہزار سے زائد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

اٹلی میں بھی وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اب تک 18 ہزار 849 افرادجاں بحق ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 47 ہزار 577 لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔

مزید : اہم خبریں /قومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے