کورونا کے پاکستان میں وار تیز، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہو گیا ، امریکہ کے حالات قابو سے باہر

کورونا کے پاکستان میں وار تیز، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہو گیا ، امریکہ کے حالات قابو سے باہر


کورونا کے پاکستان میں وار تیز، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہو گیا ، امریکہ کے …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں بھی کورونا نے اپنے وار تیز کر دیئے ہیں اور اب تک 93 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 374 پر جا پہنچی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 233 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 336 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 5 ہزار 374 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سات افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

کورونا وائرس سے اب تک ایک ہزار 95 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 44 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن کا مختلف قرنطینہ سینٹر ز میں علاج جاری ہے ۔

کورونا وائر س سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 2594 تک جا پہنچی ہے جو کہ تیزی سے بڑھتی جارہی ہے ،سندھ میں 1411 ، کے پی کے میں 744 ، بلوچستان میں 230 ، گلگت بلتستان میں 224 ، اسلام آباد میں 131 اور آزاد کشمیر میں 40 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات کے پی کے میں ہوئیں ہیں جہاں 34 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 30 ، پنجاب میں 23 ، گلگت بلتستان میں تین ، بلوچستان میں دو اور اسلام آباد میں ایک شخص انتقال کر گیاہے ۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 1095 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جن میں 389 کا تعلق سندھ ، 272 کا پنجاب، 149کا گلگت بلتستان ، 145 خیبر پختون خواہ، 123 کا بلوچستان ، 15 کا اسلام آباد اور دو افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے ۔

عالمی صورتحال

کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 14 ہزار 245 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ بن چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 22 ہزار 108 افراد موت کے آگے زندگی ہار چکے ہیں ۔

دوسرے نمبر پر سپین ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 66 ہزار 831 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور 17 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث 19 ہزار 899 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، ایک لاکھ 56 ہزار 363 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے