”کورونا کے پھیلاﺅ کے بعد معاشرے میں ایک خاص سوچ نے جنم لیا“ محمد حفیظ نے انتہائی اہم پہلو پر توجہ دلا دی

”کورونا کے پھیلاﺅ کے بعد معاشرے میں ایک خاص سوچ نے جنم لیا“ محمد حفیظ نے انتہائی اہم پہلو پر توجہ دلا دی


”کورونا کے پھیلاﺅ کے بعد معاشرے میں ایک خاص سوچ نے جنم لیا“ محمد حفیظ نے …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ ہمیں لوگوں میں پیار اور محبت کا پیغام دینا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے بعد معاشرے میں ایک خاص سوچ نے جنم لیا ہے اور اس سے متاثرہ افراد کو کمتر سمجھا جا رہا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے اور ہمیں لوگوں میں پیار اور محبت کا پیغام دینا چاہئے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد ہم سے الگ نہیں، یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اس وائرس سے متاثرہ نہیں، مشکل حالات میں سب کو کورونا متاثرین سے اظہار محبت کرنی چاہیے۔احتیاطی تدابیر سے کورونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے، یہ وقت ہمیں بہت کچھ سکھا رہا ہے اور ہمیں سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت سے گزررہے ہیں جو احساس دیتا ہے کہ وقت ایک سا نہیں رہتا۔آج جو کچھ بنا ہوں لوگوں کی حوصلہ افزائی اور دعاؤں سے بنا ہوں، میرا ماننا ہے کہ جب کرکٹ کریئر ختم ہوجائے تو دوبارہ نہیں آنا چاہیے۔ مشکل وقت میں قوم کی خدمت کرنے والوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، لوگو ں سے التماس ہے کہ گھروں پر وقت گزاریں۔

مزید : کھیل /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے