کیا آپ کو معلوم ہے آئس کریم سنڈے پہلی مرتبہ قانون سے بچنے کے لیے متعارف کروائی گئی؟ اس کی انتہائی دلچسپ تاریخ جانئے

کیا آپ کو معلوم ہے آئس کریم سنڈے پہلی مرتبہ قانون سے بچنے کے لیے متعارف کروائی گئی؟ اس کی انتہائی دلچسپ تاریخ جانئے


کیا آپ کو معلوم ہے آئس کریم سنڈے پہلی مرتبہ قانون سے بچنے کے لیے متعارف …

کیا آپ کو معلوم ہے آئس کریم سنڈے پہلی مرتبہ قانون سے بچنے کے لیے متعارف کروائی گئی؟ اس کی انتہائی دلچسپ تاریخ جانئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سنڈے آئس کریم آج پوری دنیا میں مشہور ہے اور لوگ اسے کھانے کے شوقین ہیں لیکن اس آئس کریم کی تاریخ ایسی دلچسپ ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ وکی پیڈیا کے مطابق یہ آئس کریم پہلی بار امریکی ریاست الینوائس میں انیسویں صدی عیسوی کے آخر میں بنائی گئی تھی اور اسے بنانے کی وجہ ریاست الینوائس کے ایک قانون سے بچنا تھا۔

اس وقت سوڈا لوگوں میں بہت مشہور تھا اور لوگ شوق سے اسے پیتے تھے لیکن الینوائس میں اتوار کے روز سوڈا پینا قانوناً ممنوع تھا۔ چنانچہ کہا جاتا ہے کہ کسی نے اس کا حل یہ نکالا کہ سنڈے آئس کریم بنا ڈالی اور لوگ اتوار کے روز سوڈے کی بجائے اس سے لطف اندوز ہونے لگے۔ الینوائس کی ایونسٹن پبلک لائبریری کی طرف سے شائع کی گئی دستاویزات میں بھی سنڈے آئس کریم کے دریافت ہونے کی یہی وجہ بیان کی گئی ہے۔ الینوائس میں یہ پہلی بار کس جگہ بنائی گئی، اس حوالے مختلف جگہوں کا نام لیا جاتا ہے جن میں سے ایک الینوائس کا شہر پلین فیلڈبھی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے