کیا انسانوں نے کورونا وائرس خلا میں بھی پہنچا دیا؟ تشویشناک خبر آگئی

کیا انسانوں نے کورونا وائرس خلا میں بھی پہنچا دیا؟ تشویشناک خبر آگئی


کیا انسانوں نے کورونا وائرس خلا میں بھی پہنچا دیا؟ تشویشناک خبر آگئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس نے لگ بھگ پوری زمین کو تو لپیٹ میں لے ہی رکھا تھا، اب تشویشناک خبر آ گئی ہے کہ حضرت انسان ممکنہ طورپر کورونا وائرس کو خلاءمیں بھی پہنچا چکا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق چند روز قبل تین نئے خلاءباز زمین سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ روانگی سے قبل ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے تاہم اس کے بعد ان تینوں نے انرجیا راکٹ سپیس کارپوریشن کے نائب سربراہ ایوگنی مکرین کے ساتھ وقت گزارا۔

ان خلاءبازوں کی روانگی کے چند دن بعد 64سالہ ایوگنی مکرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اگرچہ اس وقت بھی سماجی میل جول میں فاصلے کی پابندی لاگو تھی لیکن بتایا جا رہا ہے کہ ایک سے زائد مواقع پر ایوگنی نے اس پابندی کی خلاف ورزی کی اور ان تینوں خلاءنوردوں کے انتہائی قریب کھڑے ان سے باتیں کرتے رہے۔

اس سے قبل ایوگنی نے روس کے خلائی تحقیقاتی ادارے روسکوسموس (Roscosmos)کے سربراہ کے ساتھ تین گھنٹے طویل پرواز میں سفر بھی کیا تھا اور وہ بھی لانچنگ سے قبل خلاءبازوں کے انتہائی قریب کھڑے رہے۔ جس پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان سے کورونا وائرس خلابازوں میں منتقل ہو گیا ہو گا اور ان کے ساتھ اب خلاءمیں پہنچ چکاہو گا۔ واضح رہے کہ یہ خلاءباز قازقستان کے جنوبی علاقے میں واقع خلائی تنصیب سے خلاءمیں روانہ ہوئے تھے۔ ان میں دو روسی اور ایک امریکی خلاباز شامل تھا۔

مزید :

بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے