’کیا میرا شوہر اپنی محبوبہ سے ملنے جاسکتا ہے؟‘ لاک ڈاﺅن کے دوران پولیس سے پوچھے جانے والے مضحکہ ترین سوالات

’کیا میرا شوہر اپنی محبوبہ سے ملنے جاسکتا ہے؟‘ لاک ڈاﺅن کے دوران پولیس سے پوچھے جانے والے مضحکہ ترین سوالات


’کیا میرا شوہر اپنی محبوبہ سے ملنے جاسکتا ہے؟‘ لاک ڈاﺅن کے دوران پولیس سے …

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے ہر ملک نے ہیلپ لائنز بنا رکھی ہیں جہاں فون کرکے شہری ضروری معلومات لے سکتے ہیں۔ فرانسیسی پولیس نے ہیلپ لائن پر پوچھے جانے والے سوالوں کا ڈیٹا افشا کیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے گھروں میں مقید لوگ ہیلپ لائن پر فون کر کے عجیب مضحکہ خیز سوالات بھی پوچھ رہے ہیں۔ یورو نیوز کے مطابق ایک خاتون نے فرانسیسی پولیس کو فون کرکے پوچھا کہ ”کیالاک ڈاﺅن کے دوران میرا شوہر اپنی محبوبہ سے ملنے جا سکتا ہے؟“

ایک اور شخص نے انتہائی پریشانی کے عالم میں پولیس سے استفسار کیا کہ” ایک اجنبی شخص نے میرے گھوڑے کو پیار سے ہاتھ لگایا ہے، کیا اس سے مجھے کورونا وائرس لاحق ہو سکتا ہے؟“فرانسیسی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”لوگ ہیلپ لائن پر زیادہ تر بے تکی اور مضحکہ خیز باتیں پوچھ رہے ہیں، جس کی وجہ شاید یہ ہے کہ وہ گھروں میں بوریت کا شکار ہو چکے ہیں اور محض بات کرنے کے لیے ہیلپ لائن پر فون کر دیتے ہیں۔ایک خاتون نے فون کال کی اور ہمیں پوچھا کہ ”طلاق کے بعد میں نے ایک بوائے فرینڈ تلاش کیا تھا۔ وہ میرے گھر سے 25کلومیٹر دور رہتا ہے۔ لاک ڈاﺅن کے دوران ہم جسمانی تعلق کیسے قائم کریں؟“

مزید : ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے