کیا واقعی چین نے اٹلی کا عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچ دیا؟ حقیقت سامنے آگئی

کیا واقعی چین نے اٹلی کا عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچ دیا؟ حقیقت سامنے آگئی


کیا واقعی چین نے اٹلی کا عطیہ کردہ امدادی سامان واپس اٹلی کو بیچ دیا؟ حقیقت …

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کی وزارت خارجہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ چین نے اٹلی سے امداد میں ملنے والا سامان واپس اٹلی کو بیچ دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ سے پریس بریفنگ کے دوران سوال پوچھا گیا کہ ” سپیکٹیٹر یو ایس اے نے اپنی ویب سائٹ پر 5 اپریل کو ایک آرٹیکل شائع کیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ چین نے اٹلی کو وہ سامان فروخت کیا جو اٹلی نے بیجنگ کو امداد کے طور پر فراہم کیا تھا۔”

اس سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ ایک جھوٹی خبر ہے، اس خبر کی بنیاد سنی سنائی باتیں ہیں اور اس میں غیر تصدیق شدہ تیسرے درجے کی معلومات دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ بالا آرٹیکل میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ جب چین میں کورونا وائرس کی وبا پھیلی تو اٹلی نے بیجنگ کو حفاظتی سامان عطیہ کیا، لیکن جب اٹلی میں وبا پھوٹی تو چین نے وہی امدادی سامان اٹلی کو زیادہ پیسوں میں واپس بیچ دیا، چین نے نہ صرف سامان بیچا بلکہ اٹلی کو پورے پیسے لینے کے باوجود پورا سامان فراہم نہیں کیا۔

مزید : بین الاقوامی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے