کیا 12 بجے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ ہورہا ہے؟ حکومت نے واضح کردیا

کیا 12 بجے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ ہورہا ہے؟ حکومت نے واضح کردیا


کیا 12 بجے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ ہورہا ہے؟ حکومت نے واضح کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) واٹس ایپ گروپوں میں ایک میسج تیزی سے گردش کر رہا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 4 اپریل رات 12 بجے ملک میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ ہوجائے گا جس کے بعد حکومت کے علاوہ کوئی بھی کورونا وائرس پر بات نہیں کرسکے گا، تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس اطلاع کو غلط قرار دے دیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ” یہ ایک جعلی میسج ہے جس کو مختلف گروپوں میں پھیلایا گیا ہے، برائے مہربانی مصدقہ اطلاعات کے حصول کی خاطر آٖفیشل ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔”

خیال رہے کہ واٹس ایپ گروپوں میں یہ میسج بھیجا جارہا تھا۔ "آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ ہوگا،  حکومت کے علاوہ کوئی بھی شہری جو کورونا کے بارے میں کچھ بھی شیئر کرے گا ( کوئی معلومات ، دستاویزات (سچ یا غلط) پوسٹ)  اسے دفعہ 68 ، 140 اور 188 کے تحت قابل سزا سمجھا جائے گا۔  اس دفعہ کے تحت گروپ ایڈمن کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔”

مزید : Breaking News /سائنس اور ٹیکنالوجی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے