کینیڈین بلاگر کے کتے پر پاکستانی جھنڈا پاکستانیوں کو دیکھ کر بے حد غصہ آگیا

کینیڈین بلاگر کے کتے پر پاکستانی جھنڈا پاکستانیوں کو دیکھ کر بے حد غصہ آگیا


کینیڈین بلاگر کے کتے پر پاکستانی جھنڈا، پاکستانیوں کو دیکھ کر بے حد غصہ آگیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )روزی گیبریل کینیڈین شہری ہیں جوکہ مختلف ممالک میں گھوم کر ویڈیوز بناتی ہیں اور اپنے تجربے کو دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں لیکن جب وہ پاکستان پہنچیں تو اس کے بعد ان کی زندگی یکسر ہی تبدیل ہو گئی اور یہاں تک کہ انہوں نے اسلام سے متاثر ہو کر کلمہ طیبہ پڑھ کر مسلمان ہو ئیں ۔

ایک سال پہلے روزی نے موٹر سائیکل پر پاکستان بھر کی سیر کی اور اپنے سفر کے دوران انہوں نے مقامات ، ثقافت اور لوگوں سے ملاقات کی جس کی بنیاد پر وہ عشق میں گرفتار ہو گئیں ،انہوں نے پاکستان کے علاقے شہر لاہور ، ملتان ، گوادار اور سوات سمیت متعدد علاقوں کی سیر موٹر سائیکل پر کی ۔

تاہم اب ایک سال کے بعد روزی گیبریل نے دوبارہ پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ ”وہ اب وہ علاقے دیکھنے کیلئے بہت ہی پر جوش ہیں جو وہ پہلے نہیں دیکھ سکیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے پاکستان میں رہنے کا فیصلہ کیاہے ۔ان کا کناتھا کہ وہ اس مرتبہ اکیلی نہیں آ رہی بلکہ ان کے ساتھ ان کا پالتو ” کتا“ یا لیٹل پپی بھی ہمراہ ہو گا ۔“

اس پیغام کے ساتھ انہوں نے اپنی تصویر بھی شیئر کی جس پروہ موٹر سائیکل سوار ہیں اور ساتھ میں انہوں نے اپنے پالتو کتے کو بھی آگے بٹھا رکھا ہے ، ان کی تصویر میں کچھ لوگوں کو یہ چیز تیزی کے ساتھ نظر آ گئی کہ روزی نے اپنے کتے کو پاکستان کا جھنڈا پہنا رکھا ہے ، اس چیز پر سوشل میڈیا صارفین کو اپنے جذبات مجروح ہوتے دکھائی دیئے تو تنقید کا نیا دور ہی شروع ہو گیا ۔

View this post on Instagram

???????? I’m BAAAAAACK !!!!!!! ???????? SURPRISE!???? it seems I loved Pakistan so much, I had to return ????But this time, instead of traveling across the country, I’ve decided to base myself here Indefinitely! And this time I didn’t come alone, I brought my sweet little angel boy @winston.sirchill ???? ❤️ Who is equally excited to be here and have some new adventures with mum! So why PAKISTAN? Seeing as the world continues to go through turbulent times, especially in terms of travel, I’ve decided to sit still for a while and wait it out. I still have a lot of editing to catch up on, and what better place to be than a country I absolutely love and feel at home in❤️ perfect timing to escape the Canadian winters ???? I’ll be looking at doing a variety of local and personal projects across the country, and also getting more involved with the community. I’d also love to travel around a bit with Winston, and see all the things I missed the first time around! The possibilities are endless and I’m so thrilled to see what comes up! And this time I have a LOT more time to hang around and do cool fun stuff, so please help me and comment below some suggestions on things to do/people to meet, places to see. I would love to hear your recommendations???? I know one thing I will enjoy doing again is rippin around the streets of Lahore on this beautiful 48 ????big thanks to @thj.pk This is going to be EPIC! It’s good to be back ???????? ❤️ ???? @adeelamer

A post shared by Rosie Gabrielle (@rosiegabrielle) on

بہت زیادہ تنقید کو دیکھتے ہوئے روزی گیبریل نے جواب دینے کا فیصلہ کیا اور اپنے پیغام میں اپنے پالتو کتے کو ’ فرشتہ ‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اسے اس سمیت تمام جھنڈے پہنے کی اہلیت ہے ،یہ بالکل اس کے دل کے آگے ہے ، یہ ویسا ہی دل ہے جو کہ آپ کے اور میرے سینے میں دھڑکتا ہے ، اس میں بھی محبت کا وہی جذبہ ہے جو خدانے ہر انسا ن کو نوازا ہے ، تو آپ کا مسئلہ کیا ہے ؟ ، اگر آپ تمام مخلوقات کو اپنے برابر نہیں سمجھے ، اگر آپ سوچتے ہیں کہ کچھ بھی اور کوئی بھی جانور آپ سے ابتر ہے تو آپ انسانیت پر عمل پیرا نہیں ہیں ، آپ عاجز خدمت گار نہیں ، یہ میرے پالتو کتے کیلئے یہ جھنڈا پہننا ایک اعزاز کی بات ہے ، میں اپنے ونسن سے محبت کرتی ہوں اور اگر کوئی میری یا اس کی تضحیک کرتا ہے اور ایسی باتیں جاری رکھتا ہے تو میں پھر اسے بین کر دوں گی ۔

روزی گیبریل کے بیان پر یہ صارف مزید غصے میں آیا اور اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ” آپ کتے کو فرشتہ کس طرح کہہ سکتی ہیں ، آپ کو کتے کے بارے میں اسلام کے نظریات کا علم ہی نہیں ہے ، یہ ایک اور غلط چیز ہے کہ آپ نے انسان اور کتے کو برابر قرار دیا تو دوبارہ سوچیے کہ کتے اور انسان کس طرح برابر ہیں ، ذرا سوچیے اور ہمیں مزید سخت الفاظ استعمال کرنے پر مجبور کریں جیسا کہ ہم آپ کی بطور مہمان عزت کرتے ہیں ۔“

اس صارف نے روزی گیبریل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” بی بی آپ کو یہ سمجھنے اور لوگوں کی ثقافت کو سمجھنے کی ضرورت ہے ، شیطان کو بھی خدانے ہی بنایا ہے ، اگر میں آپ کے کینیڈین جھنڈے کو پلیت جانور ، شیطان یا ہٹلر کی تصویر کے ساتھ لگا دیں تو پھر ؟مہربانی کر کے کچھ عقل کا استعمال کریں اور ہمارے ملک کی ثقافت کا احترام کریں ، آپ سفید فام سیاح ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں جو چاہیں وہ کریں ۔

 اس صارف نے روزی گیبریل سے درخواست کی کہ وہ یہ تصویر ہٹا دیں کیونکہ یہ ہمارے ملک کا جھنڈا ہے جو کہ ہمیں بہت پیاراہے اور قابل احترام ہے ، ہم اسے کبھی کسی بھی جانور پر نہیں لگاتے ، اسلامی نظریات کے مطابق کتے کو صرف حفاظت کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

کچھ ٹویٹر صارفین روزی گیبریل کے حق میں بھی میدان میں آئے اور انہوں نے نیت کو دیکھنے کا کہا ، اس صارف کا کہناتھا کہ لوگ کتے کو جھنڈا پہنانے پر اعتراض اٹھا رہے ہیں لیکن اس کی نیت نہیں دیکھ رہے ، کیا آپ نہیں دیکھ سکتے کہ وہ اپنے کتے کو کتنا چاہتی ہے ، سمجھدار ہونے کا ثبوت دیں اور اس کی نیت کو دیکھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے