کیوین پیٹرسن سے پاکستان نہ آنے کا شکوہ ہمیشہ رہے گا

کیوین پیٹرسن سے پاکستان نہ آنے کا شکوہ ہمیشہ رہے گا


”کیوین پیٹرسن سے پاکستان نہ آنے کا شکوہ ہمیشہ رہے گا“

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے کیوین پیٹرسن سے پاکستان نہ آنے کا شکوہ ہمیشہ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم عمر نے کہا کہ کیوین پیٹرسن سے ہمیشہ یہی شکوہ رہے گا کہ وہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کیوں نہیں آئے، اگر وہ آ جاتے تو یقینی طور پر کوئٹہ کے نام ایک اور ٹائٹل ہوتا۔

صحافیوں سے آن لائن گفتگو میں میں ان کہنا تھا کہ اس شکوے کے باوجود بھی پیٹرسن سے بہت اچھے تعلقات ہیں اور امکان ہے کہ سابق انگلش کرکٹر بہت جلد ایک نئے کردار کیساتھ کوئٹہ کے ڈل آﺅٹ میں موجود ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو کیلئے سہیل تنویر اور ریلی روسو کو سکواڈ سے ریلیز کرنا کافی مشکل فیصلہ تھا اور دونوں پلیئرز سے میں نے ذاتی طور پر معذرت بھی کی لیکن جب بھی موقع ملا وہ ان دونوں پلیئرز کو ٹیم میں واپس لائیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ شین واٹسن ریٹائرمنٹ کا فیصلہ تبدیل کرنے پر راضی ہوگئے ہیں اور اگلے سیزن میں وہ دوبارہ کوئٹہ کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔

مزید :

کھیلPSLPSL News Update



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے