گلگت،پل ٹوٹنے سے گاڑی دریا میں جا گری،دو خواتین سمیت4 افرادجاں بحق

لائن آف کنٹرول پار کرکے آزاد کشمیرمیں گھسنے والا بھارتی جاسوس پکڑا گیا


گلگت،پل ٹوٹنے سے گاڑی دریا میں جا گری،دو خواتین سمیت4 افرادجاں بحق

  

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت کے حراموش میں پل ٹوٹنے سے گاڑی دریامیں گرگئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 11 افراد کو زندہ بچالیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کی شکار بس راولپنڈی سے غذرجارہی تھی، گلگت کے حراموش میں پل ٹوٹنے سے گاڑی دریامیں گرگئی،گاڑی میں 15افرادسوارتھے،دریا میں ڈوبنے سے دو خواتین 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 11 کو زندہ بچا لیا گیا،ڈوبنے والوں میں 4 افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچادیا گیا۔

مزید : علاقائی /گلگت بلتستان /گلگت



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے