گلگت بلتستان میں کرونا سے لڑنے والے ڈاکٹر اسامہ کی وفات کی خبریں لیکن وہ تو زندہ ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا نے اہم انکشاف کردیا

گلگت بلتستان میں کرونا سے لڑنے والے ڈاکٹر اسامہ کی وفات کی خبریں لیکن وہ تو زندہ ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا نے اہم انکشاف کردیا


گلگت بلتستان میں کرونا سے لڑنے والے ڈاکٹر اسامہ کی وفات کی خبریں لیکن وہ تو …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے لڑتے ہوئے جان کھونے والے ڈاکٹر اسامہ کی موت کی تردید کردی ۔

کرونا وائرس کے حوالے سے ڈیلی بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ میڈیا پر کل سے خبر چل رہی تھی کہ گلگت بلتستان میں ڈاکٹر کا کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوا ہے لیکن وہ زندہ ہیں اورتشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں، میڈیا کو حقائق چیک کرکے رپورٹ کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں چل رہی تھیں کہ گلگت بلتستان میں کرونا کے مریضوں کی سکریننگ پر تعینات نوجوان ڈاکٹر اسامہ خود کرونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اس حوالے سے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کرتا رہا ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد /گلگت بلتستان



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے