ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل بھی صاف رکھیں، مہوش حیات کا مداحوں کے نام اہم پیغام

اداکارہ مہوش حیات


اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لوگوں کو ہاتھوں کے ساتھ دل بھی صاف رکھنے کا پیغام دیا ہے۔

گزشتہ روز مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ لوگوں کو پیغام بھی دیا کہ ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل بھی صاف رکھیں۔ مہوش حیات کے اس پیغام کو ان کے ساتھی اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین نے بھی بے حد سراہا۔

مہوش حیات اس سے قبل بھی کورونا وائرس کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے پیغام دے چکی ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہ مہربانی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ ہماری ذرا سی لاپرواہی لاتعداد زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے