”ہمارے ملک میں کورونا سے ایک بھی شخص متاثر نہیں ہوا “اہم ملک نے بڑا دعوی کردیا

”ہمارے ملک میں کورونا سے ایک بھی شخص متاثر نہیں ہوا “اہم ملک نے بڑا دعوی کردیا


”ہمارے ملک میں کورونا سے ایک بھی شخص متاثر نہیں ہوا “اہم ملک نے بڑا دعوی …

”ہمارے ملک میں کورونا سے ایک بھی شخص متاثر نہیں ہوا “اہم ملک نے بڑا دعوی کردیا

  

پیانگ یانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )شمالی کوریاں کے انسداد وبا مرکزی ہنگامی ہیڈ کوارٹرز کے ڈائریکٹر پاک یونگ سو نے کہا ہے کہ ملک کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے یہ کوششیں مکمل طور پر کامیاب رہی ہیں،اب تک ملک میں ایک شخص بھی اس وائرس کا شکار نہیں ہوا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پاک یونگ سو نے کہا کہ ہم نے پیشگی اور سائنسی اقدامات اٹھائے تھے جن میں ملک میں داخل ہونے والے تمام لوگوں کی چھان بین اور انہیں قرنطینہ کرنا، تمام چیزوں کو جراثیم سے پاک کرنا، سرحدیں بند کرنا اور سمندری اور فضائی راستے بند کرنا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد شمالی کوریا نے جنوری میں ہی اپنی سرحدیں بند کردی تھیں اور ملک کو وائرس سے بچانے کے لیے سخت پابندیاں عائد کی تھیں۔

مزید : بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے