”ہمیں پیسوں کی ضرورت نہیں تو ہم سیریز کیوں کھیلیں؟“ کپل دیو نے شعیب اختر کی تجویز پر ایسا ردعمل دیدیا کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے

”ہمیں پیسوں کی ضرورت نہیں تو ہم سیریز کیوں کھیلیں؟“ کپل دیو نے شعیب اختر کی تجویز پر ایسا ردعمل دیدیا کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے


”ہمیں پیسوں کی ضرورت نہیں تو ہم سیریز کیوں کھیلیں؟“ کپل دیو نے شعیب اختر کی …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ وننگ کپتان کپل دیو نے پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کی جانب سے کورونا فنڈ کیلئے رقم جمع کرنے کیلئے پاک، بھارت سیریز کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے تجویز دی تھی کہ حالات میں کچھ بہتری آنے کیساتھ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کرائی جائے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کے درمیان برابر تقسیم کر دیا جائے تاکہ وہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں استعمال ہو سکے تاہم کپل دیو نے شعیب اختر کی اس تجویز کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

کپل دیو نے کہا کہ ”آج بھارت کو پیسوں کی ضرورت نہیں ہے لہٰذا ایسی کوئی سیریز بھی نہیں ہونی چاہئے اور ہم اپنے کرکٹرز کی زندگیاں خطرے میں کیوں ڈالیں؟ تو گھر بیٹھیں اور آرام کریں۔ کسی کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا رسک کیوں لیا جائے؟ کسی کو بھی ایسی تجویز دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکام عوام کو یہ سمجھانے کیلئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے کہ موجودہ حالات میں گھروں میں رہنا کتنا ضروری ہے، ایسی بات کرنا بہت آسان ہے لیکن سیریز جیسے کسی بھی ایونٹ کا اہتمام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔“

مزید : کھیل /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے