”ہم مشاورت کریں گے کہ محمد حفیظ ورلڈکپ 2023ءکھیل سکتے ہیں یا نہیں؟“ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی کے مخالف محمد حفیظ کیلئے بھی ’خطرے کی گھنٹی‘ بجا دی

”ہم مشاورت کریں گے کہ محمد حفیظ ورلڈکپ 2023ءکھیل سکتے ہیں یا نہیں؟“ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی کے مخالف محمد حفیظ کیلئے بھی ’خطرے کی گھنٹی‘ بجا دی


”ہم مشاورت کریں گے کہ محمد حفیظ ورلڈکپ 2023ءکھیل سکتے ہیں یا نہیں؟“ چیف …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ محمد حفیظ کی ون ڈے ٹیم میں واپسی سے متعلق ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی البتہ ون ڈے ٹیم بنانے کیلئے مشاورت کریں گے تو اس بارے میں سوچیں گے کہ وہ ورلڈکپ 2023ءکھیل سکتے ہیں یا نہیں؟

تفصیلات کے مطابق 39 سالہ محمد حفیظ نے 218 ون ڈے انٹرنیشنل میں 32.90 کی اوسط سے 11 سنچریوں اور 38 نصف سنچریوں کی مدد سے 6614 رنز سکور کر چکے ہیں اور رواں سال 17 اکتوبر کو وہ اپنی 40 ویں سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔ انہوں نے پاکستان کیلئے تین ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لیا ہے، 2011ءمیں آئی سی سی ورلڈ کپ جس کی مشترکہ میزبانی پاکستان سے لے لی گئی تھی،محمد حفیظ نے بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں کھیلے گئے اس ورلڈ کپ کے 8 میچوں میں 215رنز بنائے تھے۔

2019ءآئی سی سی ورلڈ کپ میں سابق کپتان بابر اعظم (474)، امام الحق (305) کے بعد 8 میچوں میں 253 رنز کے ساتھ حفیظ پاکستان کے تیسرے کامیاب بیٹسمین رہے تھے۔ون ڈے کر کٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں میں محمد حفیظ نویں نمبر پر ہیں اور 2023ءورلڈ کپ بھارت کی سرزمین پر منعقد ہونے جارہا ہے جہاں وہاں محمد حفیظ نے 9 میچوں میں 255 رنز بنا رکھے ہیں۔

مصباح الحق نے 42سال 347 دن کی عمر میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیل کر پاکستان کے معمر ترین ٹیسٹ کپتان بننے کا ریکارڈ بنایا، جب 2015ءورلڈ کپ میں 20مارچ کو آسڑیلیا کے خلاف انہوں نے ایڈیلیڈ میں کوارٹر فائنل کھیلا، جو ان کا آخری بین الااقوامی ون ڈے بھی تھا، اس وقت ان کی عمر 41سال 296دن تھی۔

اگر محمد حفیظ 2023ءورلڈ کپ کھیلے تو ان کی عمر 42 سال ہوگی تاہم یہ فیصلہ محمد حفیظ کو کرنا ہے کہ ابھی انہوں نے ایک روزہ کی کر کٹ سے جڑے رہنا ہے یا نہیں۔یاد رہے دسمبر 2018ءمیں محمد حفیظ نے شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد طویل دورانئے کی کر کٹ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔محمد حفیظ نے 2003ءسے 2018ءتک پاکستان کیلئے 55 ٹیسٹ کھیل کر 37.64کی اوسط سے 3652 رنز 10سنچریوں اور 12نصف سنچریوں کی مدد سے سکور کئے۔

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ون ڈے ٹیم میں محمد حفیظ کی واپسی کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ابھی اس بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے البتہ جب ہم ون ڈے ٹیم بنانے کے لیے مشاورت کریں گے تو سلیکشن کمیٹی اس اعتبار سے ضرور سوچ بچار کرے گی کہ کیا محمد حفیظ 2023ءورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں یا نہیں؟

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے