ہواوے کا ایک ہزار پاکستانی سرکاری ملازمین کو آئی ٹی کی تربیت دینے کا اعلان شاندار خبرآگئی

ہواوے کا ایک ہزار پاکستانی سرکاری ملازمین کو آئی ٹی کی تربیت دینے کا اعلان شاندار خبرآگئی


ہواوے کا ایک ہزار پاکستانی سرکاری ملازمین کو آئی ٹی کی تربیت دینے کا اعلان، …

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چین کی اسمارٹ فونز بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہواوے نے ایک ہزار پاکستانی سرکاری ملازمین کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں تربیت دینے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان چینی کمپنی پاکستان کے سی ای اوکوئنگ مینگ نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے چینی موبائل کمپنی کے عہدیداروں کی ملاقات کے دوراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، مشیر تجارت رزاق داود اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری اور چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ بھی شریک ہوئے۔

چینی کمپنی کی جانب سے وزیراعظم کو آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی گئی۔ ہواوے کے عہداداروں نے وزیراعظم کو بتایا کہ چینی کمپنی پاکستانی حکومت کے آئی ٹی کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ ہے۔

ہواوے کے وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ کمپنی پاکستان یونیورسٹی کے طلبا کو آئی ٹی کی جدید ترین صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے تربیت دینے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔ سی ایاوکوئنگ مینگ نےوزیراعظم کو بتایا کہ ہواوے آئی ٹی کے میدان میں نوجوان ہنرمند افرادی قوت پیدا کرنے کے لیے ان کے وڑن کی تائید کرتا ہے۔

وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ ہواوے پاکستان میں موبائل سیٹ بنانے کی سہولت کے قیام کے لیے بھی فیزبیلٹی پر کام کررہا ہے۔اس موقع وزیراعظم نے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن سے چینی کمپنی کے نمائندے کو آگاہ کیا۔

ہواوے کے عہداداروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ آئی ٹی کے ذریعے حکومتی معاملات میں شفافیت اور بہتر گورننس کی جاسکتی ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجیعلاقائیاسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے