’’ ہیلو ڈونلڈ ٹرمپ، آپ میرے ساتھ یہ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟‘‘ حریم شاہ کے نام سے بنے اکائونٹ سے حیران کن ٹوئیٹ آگئی

’’ ہیلو ڈونلڈ ٹرمپ، آپ میرے ساتھ یہ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟‘‘ حریم شاہ کے نام سے بنے اکائونٹ سے حیران کن ٹوئیٹ آگئی


’’ ہیلو ڈونلڈ ٹرمپ، آپ میرے ساتھ یہ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟‘‘ حریم …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف مگر متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے نام س بنے اکاونٹ سے اس بار کسی قومی نہیں بلکہ عالمی شخصیت کی بات ہوئی ہے۔

اگرچہ حریم شاہ اس اکاونٹ سے لاتعلقی کااظہارکرتی ہیں تاہم ان کی بیشتر متنازعہ ویڈیوز اسی اکاونٹ سے  ہوئی ہیں اور ان کی تردید کے باوجود یہ اکاونٹ چل رہے ہیں۔

اسی اکاونٹ سے ایک بار پھر حیران کن ٹویٹ سامنے آئی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ "ہیلو ڈونلڈ ٹرمپ ، میں ایک پاکستانی ٹک ٹاک سٹار ہوں، کیا آپ میرے ساتھ ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟”۔

مبینہ حریم شاہ کو امریکی صدر نے تو کوئی جواب نہیں دیا البتہ سوشل میڈیا صارفین کو تفریح کا نیا موقع ضرور مل گیا۔

ایک صارف نے انہیں گڈ لک تو کہا لیکن ساتھ ہی ایک مزاحیہ GIF بھی پوسٹ کی۔

اشنا نے گزارش کی کہ "مہربانی کرکے پاکستان کا نام نہ لیا کریں”

ایک اور صارف نے اس ویڈیو کیلئے سپورٹ کرتے ہوئے کہا”مذاق نہ اڑایار، اس ویڈیو کیلئے میری ساری سپورٹ حریم شاہ کیلئے ہے۔”

 واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار اس ٹویٹر اکاونٹ سے لاتعلقی کااظہارکرتی ہیں تاہم سوالاکھ فالوورز والے اس اکاونٹ کا تردید کے باجود چلتے رہنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے