یوای ٹی میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 209ملازمین فارغ

یوای ٹی میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 209ملازمین فارغ


یوای ٹی میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 209ملازمین فارغ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 209ملازمین فارغ، یونیورسٹی کے 17ہاسٹلز میں دیہاڑی پر کام کرنے والے ملازمین بے روزگار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی نے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو ریلیف دینے سے انکار کر دیا ہے۔ یو ای ٹی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن نے ڈیلی ویجز ملازمین کی مالی معاونت کیلئے انتظامیہ کو پلان جمع کرا دیا ہے ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فہیم گوہر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے 690اساتذہ کی ایک دن کی تنخواہ میں کٹوتی کرکے ملازمین کی معاونت کی جائے، ٹی ایس اے کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں مذکورہ 209ملازمین دس سال سے زائد عرصے سے کام کر رہے ہیں صدر ٹی ایس اے ڈاکٹر فہیم گوہر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے گرلز اور بوائز ہاسٹلز کاسٹاف ڈیلی ویجز پر تعینات ہے اورجب سےیونیورسٹی بند ہوئی ہے مذکورہ سٹاف کا ذریعہ آمدن بند ہو گیا ہے ۔یونیورسٹی انتظامیہ نے موقف اپنایاہےکہ مذکورہ ہاسٹلز ملازمین یونیورسٹی کے ملازمین نہیں ہیں، یونیورسٹی میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جا رہی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے