یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کا آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کا آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ


یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کا آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کا آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ ، یونیورسٹی کے تمام کیمپسز میں بیس اپریل سے آن لائن کلاسز کا آغاز ہوگا۔

یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں مختلف تدریسی امور پر گفتگو کی گئی، اس دوران آن لائن کلاسز شروع کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے علاوہ یونیورسٹی کے اکیڈمک کیلنڈر سمیت مختلف مضامین کی مطالعاتی سکیموں کی منظوری بھی دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آن لائن کلاسز کا آغاز 20 اپریل سے کیا جائے گا ، یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کو بھی آن لائن ایجوکیشن کی سہولت فراہم کی جائےگی، یونیورسٹی آف ایجوکیشن سال 2020 سے فزکس میں پی ایچ ڈی کا بھی آغاز کرے گی، ان سب امور کی بہتر انجام دہی کے لیے وائس چانسلر کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے