یوٹیوب کا بھی پاکستان کو 50 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان لیکن یہ رقم کس مد میں دی جائے گی ؟ خبرآگئی

mobile logo


یوٹیوب کا بھی پاکستان کو 50 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان لیکن یہ رقم کس مد میں دی …

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ یو ٹیوب نے پاکستان کو اشتہاری گرانٹ میں 50 لاکھ ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان یو ٹیوب کے سی ای او نے اس خط میں کیا ہے جو انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو لکھا ہے۔

چینل ذرائع کے مطابق سی ای او یو ٹیوب نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے اشتہاری گرانٹ میں 50 لاکھ ڈالرز فراہم کریں گے۔خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کاوش کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔سی ای او نے لکھا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں یو ٹیوب پاکستان کی مدد کرے گا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ آپ کو اپنی مسلسل مدد کی پیشکش کرنا چاہتے ہیں۔

سی ای او نے وزیراعظم عمران خان کو بھیجے جانے والے خط میں لکھا ہے کہ صارفین کو غلط اطلاعات سے بچانے کے لیے ایسے تمام مواد کو بھی ہٹا رہے ہیں۔یو ٹیوب کے سی ای او نے اس عزم کا اظہار اپنے خط میں کیا ہے کہ صارفین کے لیے درست معلومات کی فراہمی کو یقینی بناتے رہیں گے۔جنوری 2020 میں سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے سلانہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم عمران خان سے یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سوسن وجوککی نے ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور اورغیر ملکی سرمایہ کاری کے سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔اس ملاقات میں پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی تھی۔

مزید :

علاقائیاسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے