’یہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمارا حصہ ہے‘ والدین نے نومولود بچے کا نام کیا رکھ دیا؟ جان کر ہنسی نہ رُکے

’یہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمارا حصہ ہے‘ والدین نے نومولود بچے کا نام کیا رکھ دیا؟ جان کر ہنسی نہ رُکے


’یہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمارا حصہ ہے‘ والدین نے نومولود بچے کا نام …

’یہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمارا حصہ ہے‘ والدین نے نومولود بچے کا نام کیا رکھ دیا؟ جان کر ہنسی نہ رُکے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے بھی کئی خبریں ایسی آ چکی ہیں جن میں ماں باپ نے نئے پیدا ہونے والے بچوں کے نام کورونا وائرس سے متعلق اشیاءکے ناموں پر رکھے۔ اب بھارت سے بھی ایک ایسی ہی دلچسپ خبر آ گئی ہے جہاں ریاست اترپردیش کے قصبے صحارن پور میں لاک ڈاﺅن کے دوران ایک میاں بیوی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور انہوں نے اس کا نام ’سینی ٹائزر‘ رکھ دیا ہے۔

سینٹی ٹائزر کے باپ کا نام اوم ویر سنگھ ہے جس کا کہنا ہے کہ ”کورونا وائرس کے خلاف پوری دنیا جنگ لڑ رہی ہے۔ ہم نے اپنی بچی کا یہ نام رکھ کر اس جنگ میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ “ اس کا کہنا تھا کہ ”آج کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے سینی ٹائزر کلیدی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور ہر شخص کی زبان پر یہ نام ہے۔ وہی سے ہمیں اپنی بیٹی کا یہ نام رکھنے کا خیال آیا۔ اب ہم زندگی بھر جب بھی اپنی بیٹی کا نام پکاریں گے، ہمیں لاک ڈاﺅن اور کورونا کی وباءکے یہ دن یاد آئیں گے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے