10 بندروں کی پر اسرار موت نے خوف و ہراس پھیلادیا، علاقے والوں کے کورونا ٹیسٹ شروع

10 بندروں کی پر اسرار موت نے خوف و ہراس پھیلادیا، علاقے والوں کے کورونا ٹیسٹ شروع


10 بندروں کی پر اسرار موت نے خوف و ہراس پھیلادیا، علاقے والوں کے کورونا ٹیسٹ …

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ایک گاﺅں میں 10بندروں کی پراسرار ہلاکت کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور حکام نے ملحقہ دیہات کے لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سمبھل میں واقع گاﺅں پیواسا میں پیش آیا جہاں ایک تالاب کے کنارے 10بندروں کی لاشیں ملیں، جو کہ خلاف معمول حیران کن واقعہ تھا۔

اس واقعے کی وجہ سے پیواسا اور دوسرے قریبی دیہات میں خوف پھیل گیا کہ ان بندروں کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے۔ جب یہ خبر حکام تک پہنچی تو انہوں نے ان دیہات کے لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کرنے شروع کر دیئے۔ اب تک پیواسا کے 330رہائشیوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے ایک 45سالہ مرد میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں جسے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ان بندروں کے نمونے لے کر بریلی میں واقع انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ بھجوا دیئے گئے ہیں، جن کے ٹیسٹ کے بعد پتا چل سکے گا کہ ان کی موت کورونا وائرس سے ہوئی یا اس کا کچھ اور سبب تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے