13 سال کی ماں اور 10 سال کا لڑکا باپ، انتہائی شرمناک کہانی منظر عام پر آگئی

13 سال کی ماں اور 10 سال کا لڑکا باپ، انتہائی شرمناک کہانی منظر عام پر آگئی


13 سال کی ماں اور 10 سال کا لڑکا باپ، انتہائی شرمناک کہانی منظر عام پر آگئی

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں 13سالہ لڑکی کے 10سالہ لڑکے سے معاشقے اور حاملہ ہونے کی شرمناک کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس لڑکی کا نام ڈاریا سوڈنشنیکووا ہے جبکہ اس کے 10سالہ بوائے فرینڈ کا نام وانیا ہے۔ ڈاریا نے وانیا کے بچے کی ماں بننے کی خبر فروری میں دی تھی لیکن کوئی اس پر یقین کرنے کو تیار نہیں تھا کہ 10سال کا بچہ باپ بننے کے قابل کیسے ہو سکتا ہے۔ ماہرین نے بھی ان کے ٹیسٹ کیے اور نتائج میں بتایا کہ وانیا میں ابھی بلوغت کی عمر شروع نہیں ہوئی اور وہ باپ نہیں بن سکتا۔ ماہرین نے کہا کہ ممکنہ طور پر ڈاریا نے کسی اور مرد سے تعلق قائم کیا اور وہ اس کے بچے کی ماں بننے والی ہے تاہم ڈاریا اور وانیا کے علاوہ ان دونوں کے ماں باپ تاحال بضد ہیں کہ یہ بچہ وانیا ہی کا ہے۔

گزشتہ روز ڈاریا اور وانیا ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئے جہاں ڈاریا نے فخر کے ساتھ اپنا بڑھا ہوا پیٹ دنیا کو دکھاتے ہوئے ایک بار پھر اصرار کیا کہ اس کے بچے کا باپ وانیا ہی ہے۔ اس شو میں بھی طبی ماہر ڈاکٹر ایوجنی گریکوف کو شامل کیا گیا جس نے وانیا کے ٹیسٹ کیے تھے۔ وہ بھی اپنے موقف پر قائم رہے اور انہوں نے بتایا کہ ”وانیا میں ابھی سپرم سیلز ہی نہیں بنے، چنانچہ وہ باپ بن ہی نہیں سکتا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے ان کے ٹیسٹس کے نتائج کو تین بار جانچا اور ہر بار اس نتیجے پر پہنچے کہ وانیا باپ نہیں بن سکتا، چنانچہ ہمارے نتائج میں غلطی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے