” 2 اہلکاروں کو ایک بریانی اور ایک پانی کی بوتل، کھانے

" 2 اہلکاروں کو ایک بریانی اور ایک پانی کی بوتل، کھانے


” 2 اہلکاروں کو ایک بریانی اور ایک پانی کی بوتل، کھانے کی مقدار بہت کم ہے” سندھ …

کراچی (ویب ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری سندھ بھر میں لاک ڈاﺅن پر عمل درآمد کرانے والے پولیس اہلکاروں کی جانب سے سہولیات نہ ہونے پر شکایت کی گئی ہے۔

لاک ڈاﺅن کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے ماڈل ٹریفک سیکشن کے اہلکاروں کی جانب سے ویڈیو بنا کر افسران سے اپیل کی ہے کہ کرپشن کی انتہا ہے کہ ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے، 2 اہلکاروں کو ایک بریانی اور ایک پانی کی بوتل دی جا رہی ہے جبکہ 2 جوانوں کے لیے کھانے کی مقدار بہت کم ہے۔پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نوٹس لیں ، اہلکاروں نے ویڈیو میں پولیس کی جانب سے دیا گیا کھانا بھی دیکھایا ہے۔پولیس اہلکار وں کا کہنا ہے کہ سخت دھوپ اور گرمی میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت لاک ڈاﺅن پر مامور پولیس اہلکاروں کے لیے بجٹ جاری کر چکی ہے جس کے مطابق 8 کروڑ 49 لاکھ روپے سندھ حکومت کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو جاری کیے جا چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ پولیس نے اہلکاروں کو کھانا، ماسک، سینیٹائیزر فراہم کرنے کاعلامیہ جاری کیا تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے