2015ءکا ورلڈکپ گھٹنے کی انجری کیساتھ کھیلا تھائی اور گھٹنے کا ایک ہی سائز ہو گیا تھا اور ڈاکٹر روزانہ گھٹنے میں سے۔۔۔ بھارتی فاسٹ باﺅلر محمد شامی نے حیران کن انکشاف کر دیا

2015ءکا ورلڈکپ گھٹنے کی انجری کیساتھ کھیلا تھائی اور گھٹنے کا ایک ہی سائز ہو گیا تھا اور ڈاکٹر روزانہ گھٹنے میں سے۔۔۔ بھارتی فاسٹ باﺅلر محمد شامی نے حیران کن انکشاف کر دیا


”2015ءکا ورلڈکپ گھٹنے کی انجری کیساتھ کھیلا، تھائی اور گھٹنے کا ایک ہی سائز ہو …

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد شامی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2015ءکا پورا ورلڈکپ فریکچر گھٹنے کیساتھ کھیلا تھا اور میچ کے بعد وہ چلنے کے قابل بھی نہیں رہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق محمد شامی نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پانچ برس قبل کھیلے گئے ایونٹ کے دوران میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گیا اور میچز کے بعد مجھ سے چلا تک نہیں جاتا تھا لیکن اس کے باوجود ٹیم کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا گھٹنا پہلے میچ میں ہی فریکچر ہو گیا تھا جس کی وجہ سے میری تھائیز اور گھٹنے کا ایک ہی سائز ہو گیا، ڈاکٹر روزانہ اس سے پانی نکالتے، اس دوران دردکش ادویات کے سہارے میدان میں اترتا رہا۔ واضح رہے کہ محمد شامی نے ایونٹ کے 7 میچز میں 17 وکٹیں لی تھیں۔

مزید :

کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے