21 جولائی حق اور سچ کا دن ہے جو پیپلز پارٹی کو نصیب ہو گا: سردار غلام صادق

21 جولائی حق اور سچ کا دن ہے جو پیپلز پارٹی کو نصیب ہو گا: سردار غلام صادق


21 جولائی حق اور سچ کا دن ہے جو پیپلز پارٹی کو نصیب ہو گا: سردار غلام صادق

21 جولائی حق اور سچ کا دن ہے جو پیپلز پارٹی کو نصیب ہو گا: سردار غلام صادق

  

ہجیرہ،جنڈالی (صباح نیوز) سردار غلام صادق خان سپیکر قانون سازاسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی عوام پر شب خون مارنے سے باز رہے اور بلیک میلنگ کی سیاست کر فروغ نہ دے۔ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں آزاد کشمیر بھر میں شاندار کامیابی حاصل کریگی۔ آج لہڑی ،پھگواٹی کے مقام پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ انتخاب کی عوام شعور ی طور پر اتنے پختہ ہیں کہ وہ کسی کے بہکاوے میں آنےو الے نہیں ہیں آزاد کشمیر ن کی قیادت آئے دن کردار کشی کر کے اپنے ہم خیالوں کو تسلیاں دے رہے ہیں جبکہ اقتدار تو انکے ہاتھ کی لکیروں میں ہی نہیں ہے۔ سردار غلام صادق نے کہا کہ وفاقی وزیر آزاد کشمیر کی عوام کو جعلی سکیموں اور جعلی اعلانات سے جھانسہ نہیں دے سکتے ۔ پیپلز پارٹی گزشتہ پانچ سالوں میں ترقیاتی کاموں بالخصوص تعلیم کو فوکس کیا جو کہ اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عوامی عدالت میں ہم پھر سُرخرو ہونگے۔ میرے سیاسی حریف تنقید ضرور کریں مگر اپنے حلقہ انتخاب کے عوام اور کارکنوں کو تو پہچاننے سے انکار نہ کریں۔ عوام انہی پر اعتماد کرتے ہیں جو انکی غمی اور خوشی میں شریک ہوں۔ سردار غلام صادق نے کہا کہ آج کے اس جدید دور میں بغض معاویہ کی سیاست نہیںچلے گی ۔کشمیری عوام تاریخی طور پر وفاقیت پر یقین رکھتے ہیں اور وفاقیت کو توڑنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی ہو ئی دیوار ہیں۔ میرے حلقہ انتخاب میں جب سے میں سیاست میں آیا ہوں مرے خلاف سیاسی اتحاد بنتے رہے ہیں اور بالآخر وہ اپنے انتقام کی آگ میں جلتے رہے اور حلقے کی سیاست پیپلز پارٹی کو نصیب ہوتی رہی۔ سردار غلام صادق نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کی میری الیکشن مہم میرے حلقے کی عوام اور کارکن چلاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 21 جولائی حق اور سچ کا دن ہے جو پیپلز پارٹی کو نصیب ہو گا۔ انہوں نے ن لیگ کی قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن اور احتساب بیورو کی طرف رجوع کرنے کی بجائے عوامی عدالت سے رجوع کریں تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔ سردار غلام صادق خان نے کہا کہ عید کے فوراً بعد بلاول بھٹو کے جلسوں کا شیڈول پیش کر دیا جائے گا تا کہ یوتھ اپنے بہتر مستقبل کے لیے اپنے نوجوان قائد کے سنگ چلیں اور پیپلز پارٹی کی جیت کو یقینی بنا کر بھٹو شہید سے وفا کو نبھا سکیں۔

مزید : میرپور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے