24 گھنٹوں میں 586 مزید ٹیسٹ کیے تو اتنے مریضوں کا رزلٹ مثبت آیا۔۔۔وزیر اعلیٰ سندھ نے پریشان کن صورتحال سے آگاہ کر دیا

24 گھنٹوں میں 586 مزید ٹیسٹ کیے تو اتنے مریضوں کا رزلٹ مثبت آیا۔۔۔وزیر اعلیٰ سندھ نے پریشان کن صورتحال سے آگاہ کر دیا


24 گھنٹوں میں 586 مزید ٹیسٹ کیے تو اتنے مریضوں کا رزلٹ مثبت آیا۔۔۔وزیر اعلیٰ …

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا کی صورتحال پر اپنے اہم وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے 24 گھنٹوں میں 586 مزید ٹیسٹ کئے اور نئے ٹیسٹ میں مزید 86 کورونا میں مبتلا افراد پائے گئے ،کل تک 11623 ٹیسٹ کئے تھے اور نئے اعداد شامل کرنے کے بعد کل تعداد 12209 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس حساب سے کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1214 ہے اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 358 ہے جو کل مریضوں کا 30 فیصد ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث ایک موت واقع ہوئی اور وہ میرے بہنوئی سید مہدی شاہ کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ کورونا کے سبب جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 22 ہوگئی ہے، جو کل مریضوں کا 1.8 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے اپنے بہنوئی سے متعلق کہا کہ سید مہدی شاہ کی عمر 52 سال تھی، 28 مارچ کو ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، مہدی شاہ کورونا سے جنگ جیت گئے تھے، انکے 2 ٹیسٹ منفی آئے تھے، مہدی شاہ کوکورونا کے باعث پھیپھڑوں اور دیگر امراض نمودار ہوئے، ان مسائل کے سبب مہدی شاہ زندگی کی بازی ہار گئے،ہسپتال میں مہدی شاہ کو کورونا کا مریض ڈکلیئر نہیں کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس کے باوجود ہم نے مہدی شاہ کی تدفین کورونا  ایس او پیز کی بنیاد پر کی، ہزاروں لوگوں نے اس دکھ کی گھڑی میں تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں، تعزیتی پیغام بھیجنے والوں میں زیادہ تر لوگ میرے جاننے والے نہیں ہیں، میں ان سب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے تعزیت کی ہے،دوستوں سے گزارش ہے کہ مہدی شاہ کی مغفرت کیلئے اپنے گھروں میں دعا کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی کہ اپنے گھروں میں رہیں، ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں، اپنی، اپنے خاندان اور دوستوں کی زندگی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں ، حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کر کے کورونا کو شکست دیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے