24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا کے کیسزاور اموات میں ہوشربا اضافہ

24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا کے کیسزاور اموات میں ہوشربا اضافہ


24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا کے کیسزاور اموات میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے95 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 386 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کی وجہ سے 6 مزید لوگوں نے اپنی زندگیاں گنوائی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 32 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 9 مریض تشویشناک حالت میں ہسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ 107 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں سامنے آرہے ہیں جہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 922 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد761 ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں 276، گلگت بلتستان میں 187، بلوچستان میں 169 ، اسلام آباد میں 62  اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 ہے۔

ٹائیگر فورس میں لاکھوں نوجوانوں کی شمولیت

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اب تک 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکے ہیں جن میں 6 ہزار خواتین بھی شامل ہیں ۔

کورونا وائرس کے معیشت پر اثرات، اعلیٰ سطح کا اجلاس

 کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت پر پڑنے والے اثرات خصوصاً تعمیرات کے شعبے  کے حوالے سے  اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر مزدور طبقہ سب سے زیادہ توجہ طلب ہے، تعمیرات کے شعبے کو مراعات فراہم کرنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، معیشت مضبوط ہو گی اور مزدور طبقے کو اس صورتحال میں ریلیف ملے گا۔

کورونا سے مرنے والوں کیلئے کیا لفظ استعمال ہونا چاہیے؟

چیئرمین اسلامی نظریانی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے  کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کیلئے ہلاک کی بجائے شہید یا جاں بحق کا لفظ استعمال کیا جائے، میتوں کو احترام سے دفنائیں اور نماز جنازہ میں لوگوں کو شرکت کی اجازت دی جائے۔

 کورونا وائرس کتنا عرصہ رہے گا؟

 امریکی ادارہ صحت (سی ڈی سی)کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رابرٹ ریڈفیلڈ  کے مطابق کورونا وائرس کے چار میں سے ایک مریض میں اس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں اور وہ لاعلمی میں دوسرے افراد میں وائرس منتقل کرنے کا سبب بنتا ہے۔ سی ڈی سی کے ڈاکٹر رابرٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ کورونا وائرس ممکنہ طور پر آئندہ دو سال تک دنیا میں رہے گا۔

’تمام فوڈ پراڈکٹس پر ہرطرح کی ڈیوٹی ختم

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے تمام فوڈ پراڈکٹس پر ہرطرح کی ڈیوٹی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا اور کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے بل واجب الادا ہیں تو فوری ادا کرنے کی ضرورت نہیں، وہ تین ماہ بعد ادا کیے جاسکتے ہیں ۔

پاکستان میں کورونا کے پہلے مریض کا بڑا اقدام

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریض یحییٰ جعفری نے پلازمہ عطیہ کردیا۔خیال رہے کہ پاکستان میں 22 سالہ یحییٰ جعفری وہ پہلے شخص تھے جن میں 26 فروری کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے