26 اپریل کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھیں گے ماہر صحت نے انتہائی پریشان کن دعویٰ کردیا

26 اپریل کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھیں گے ماہر صحت نے انتہائی پریشان کن دعویٰ کردیا


26 اپریل کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھیں گے، ماہر صحت نے …

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے حوالے سے معروف ماہر صحت نے انتہائی پریشان کن دعویٰ کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سابق وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 26اپریل سے 10مئی کے دوران کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی تعداد تیزی سے بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں اس کے پھیلاﺅ کے طریقے پر غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ وائرس کسی ملک میں داخل ہونے کے 50سے 60دن بعد تیزی سے پھیلنا شروع ہوتا ہے۔ امریکہ، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک میں ایسا ہی ہوا۔ پاکستان میں پہلا کیس 26فروری کو سامنے آیا تھاجسے اب تقریباً50دن گزر چکے ہیں۔چنانچہ اگلے 10سے 15دن میں پاکستان میں نئے کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔“ اپنے ویڈیو پیغام میں پروفیسر مسعود نے حکومت کو آئندہ دنوں میں کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی سنگین ہونے کی تنبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اسے روکنے کے لیے حکومت کو ملک بھر میں سخت لاک ڈاﺅن کرنا چاہیے۔ انہوں نے عوام سے بھی درخواست کی کہ وہ اس جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں اور اس کی طرف سے آنے والی ہدایات پر عمل کریں۔

مزید :

علاقائیاسلام آبادکورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے