"ہر گھر بنے گا سکول” وزیرتعلیم نے سکولوں میں چھٹیوں کے دوران پڑھائی کا نیا …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں اور بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے پنجاب حکومت نے ایک انقلابی منصوبہ متعارف کروادیا ہے۔

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ "کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال کے باعث ہمارے بچے گھروں تک محدود ہیں۔ اس دوران ہر گھر تک تعلیم کی رسائی کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کیبل چینل ‘تعلیم گھر’ کاآغاز کیا ہے تاکہ بچوں کا تعلیمی عمل بحال رہے”۔ انہوں نے ہر گھر بنے گا سکول کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اس کے اشتہار بھی اپنے اکاونٹ کے ذریعے پوسٹ کیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون ہے اور تمام تعلیمی اداروں کو اکتیس مئی تک بند رکھنے کے احکامات جاری ہو چکے ہیں جس کے بعد سے سکولوں ، کالجوں، مدارس  اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی عمل رک چکا ہے۔

نہ صرف تعلیمی ادارے بلکہ سوائے بنیادی ضرورت کی اشیا کے ملک بھر کے تمام نجی و سرکاری ادارے یا تو بند ہوچکے ہیں یا پھران میں کام ٹھپ کردیا گیاہے۔

اس صورتحال میں پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی سرگرمیوں کو بحال رکھنے کی اس کوشش کو سراہاجارہا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے اس پر خدشات کااظہاربھی کیا ہے۔ ایک صارف کہتے ہیں کہ  سر عرض ہے کہ ہمارے دیہات میں تو کیبل کی سہولت نہیں ہے، لہذا اس کو ڈش انٹینا/سٹلائیٹ یا پی ٹی وی پہ چلائیں تاکہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے